واردات کے بعد حلیہ تبدیل کرنیوالے دو ڈاکو پکڑے گئے
فیملی کو لوٹنے کی واردات ناکام ،چھینے گئے موبائل،مختلف رنگوں کی 9شرٹس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)واردات کے بعد حلیہ تبدیل کرنیوالے دو ڈاکو ڈولفن سکواڈ کے ہتھے چڑھ گئے ، چھینے گئے موبائل فون اور مختلف رنگوں کی 9شرٹس برآمد کرلی گئیں۔ شفیق آباد کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے فیملی کو لوٹنے کی واردات ناکام بناتے ہوئے دو ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم ہر واردات کے بعد اپنی شناخت چھپانے کے لیے حلیہ تبدیل کر لیتے تھے تاہم پولیس کی گرفت سے نہ بچ سکے ۔گرفتار ملزموں ریحان اور شعیب سے چھینے گئے دو مختلف رنگوں کے موبائل فون اور حلیہ تبدیل کرنے کیلئے استعمال ہونے والی 9 شرٹس برآمد کر کے انہیں قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی تھانہ شاہدرہ میں درج ڈکیتی کیس میں مطلوب تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments