دہشتگردی کیخلاف فوج کی قربانیاں قابل قدر:افضل کھوکھر

دہشتگردی کیخلاف فوج کی قربانیاں قابل قدر:افضل کھوکھر

ماضی کی بعض پالیسیوں اور فیصلوں کے نتائج پوری قوم بھگت رہی :رکن قومی اسمبلی

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و رکن ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت، مسلح افواج اور عوام پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ماضی کی بعض پالیسیوں اور فیصلوں کے نتائج آج پوری قوم بھگت رہی ہے ، اب اس عفریت سے مستقل نجات حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے باعث طویل عرصے تک مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کیا ہے، اس جنگ میں ملک کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ امن و امان، معاشی سرگرمیاں اور قومی ترقی بھی متاثر ہوئی ہے ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں قابل قدر ہیں، پوری قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ دہشتگردی کیخلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...