جنرل ہسپتال آئوٹ ڈور میں سیٹلائٹ فارمیسی ماڈل کا آغاز

 جنرل ہسپتال آئوٹ ڈور میں سیٹلائٹ فارمیسی ماڈل کا آغاز

اَب آئوٹ ڈور میں مریض بیک وقت دو فارمیسیز سے مفت ادویات لے سکیں گے

 لاہور (اے پی پی)لاہور جنرل ہسپتال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مریضوں کو بروقت مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سیٹلائٹ فارمیسی ماڈل متعارف کروا دیا گیا، جسکا باقاعدہ افتتاح پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم اور ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے آئوٹ ڈور کے فرسٹ فلور پر کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثمینہ توفیق، ڈاکٹر عمارہ اختر، ڈاکٹر عرشیہ اکبر، ڈاکٹر کوثر شاہین، چیف فارماسسٹ رابعہ حمید اﷲ اور دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے اس موقع پر کہا سیٹلائٹ فارمیسی کو آٹ ڈور کے فرسٹ فلور پر فعال کر دیا گیا تاکہ مریضوں کو ادویات حصول میں انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے اور گرا ئونڈ فلور پر رش بھی کم ہو سکے۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد نے کہا مریضوں کی بہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اب آئوٹ ڈور میں بیک وقت دو فارمیسیز سے مریض مفت ادویات حاصل کر سکیں گے ، فرسٹ فلور کی سیٹلائٹ فارمیسی صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک فعال رہے گی جبکہ گرائونڈ فلور پر موجود مرکزی فارمیسی رات آٹھ بجے تک کھلی رہے گی۔ دونوں فارمیسیز میں خواتین، مردوں، سینئر سٹیزنز اور خصوصی افراد کیلئے الگ الگ کانٹرز قائم کرکے ڈاکٹر کوثر شاہین کو ڈی ایم ایس سیٹلائٹ فارمیسی مقرر کیا گیا ہے جو ادویات کا تمام ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ذمہ دار ہونگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...