حکومت کسانوں کو براہ راست ریلیف فراہم کرے :جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک بالخصوص پنجاب اس وقت سنگین معاشی، سیاسی اور انتظامی مسائل سے دوچار ہے۔
مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کے بھاری بلوں، پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل بنا دیا ہے ۔ رہی سہی کسر حکومتی کسان دشمن پالیسیوں نے پوری کردی ہے ۔حکومت محض معاشی بہتری کے دعوئوں کے بجائے عوام کو عملی اور حقیقی ریلیف فراہم کرے۔حکومت کسانوں کو اعلانات اور نمائشی پیکیجز کے بجائے براہ راست ریلیف فراہم کرے، گنے کے کاشتکار حکومتی بے حسی کا شکار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments