مٹن، بیف، مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں بے قابو
بازاروں میں چھوٹاگوشت 3ہزار،بڑا 1450، کالا رہو، ملہی، سول، سنگھاڑی، چڑا اور ڈمرا 450 سے 1200 اورگل فام مچھلی 1200 روپے کلو تک فروخت برائلرگوشت بھی سیزن کی بلند ترین قیمت پر، سردی کی آمد پر طلب بڑھنے سے انڈے بھی مہنگے ، 279 کے درجن ،اکثر سبزیاں بھی ڈیڑھ سے دو سو روپے کلو
لاہور(کامرس رپورٹر سے ،آئی این پی )موسم سرماکا آغازہوتے ہی لاہور میں مٹن، بیف اور مچھلی کی طلب میں اضافے کیساتھ ہی قیمتیں بھی بے قابو ہوگئیں ۔دوسری جانب برائلرگوشت بھی آجکل سیزن کی بلند ترین قیمت پرفروخت ہورہا ہے ،سردی کی آمد پر طلب بڑھنے سے انڈے بھی مہنگے ، اکثر سبزیاں بھی ڈیڑھ سے دو سو روپے کلو بیچی جارہی ہیں ،مہنگائی کاسلسلہ نان سٹاپ سلسلہ جاری ،شہری مہنگی داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے ۔ موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی شہریوں کا رجحان مچھلی کی خریداری کی جانب بڑھ گیا ، جسکے باعث مختلف اقسام کی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ میں کالا رہو، ملہی، سول، سنگھاڑی، چڑا اور ڈمرا مچھلی 450 سے 600 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ گل فام مچھلی کی قیمت بڑھ کر 1200 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخوں اور اوپن مارکیٹ کے درمیان نمایاں فرق سامنے آگیا ہے ،مٹن کا سرکاری نرخ 1600 روپے کلو مقرر ہے ، تاہم اوپن مارکیٹ میں 3000 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح بیف کا سرکاری نرخ 800 روپے کلو ہونے کے باوجود 1450 روپے کلو فروخت جاری ہے ۔ادھرسبزی مارکیٹ میں ٹماٹر کے نرخ میں پانچ روپے کلو اضافہ ہو گیاجس سے سرکاری نرخ 200روپے کلواورمارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250روپے کلو فروخت ہورہاہے ،درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 170 ،مارکیٹ میں 200 ،پیاز کا سرکاری نرخ 180 ،مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 220 ،مکس درجہ دوم پیاز 180،آلو کا سرکاری نرخ 52 ،مارکیٹ میں درجہ اول آلو 70 ،سبز مرچ کا نرخ 120،مارکیٹ میں 140،شملہ مرچ کا نرخ 220،مارکیٹ میں 250 ،ٹینڈوں کا نرخ 200جبکہ 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ،لہسن چائنہ کا سرکاری نرخ 440 ، مارکیٹ میں 500 ،ادرک چائنہ کا نرخ 350 ،مارکیٹ میں 400، پھول گوبھی کا نرخ 100 ، مارکیٹ میں 120 ،بھنڈی کا نرخ 150 ،مارکیٹ میں 160 ،گھیا کدو کا نرخ 120 ، مارکیٹ میں 140 ،کریلے کا نرخ 130 ، مارکیٹ میں 150،ساگ اور پالک 50 سے 60 ،مولی 60 ،شلجم 100 اوراروی 140 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ۔ مارکیٹ میں انگور سندر خانی 800 ،انگور گولا 400 ،انگور ٹافی 600 نجاپانی پھل 300 روپے کلو اور کیلا 100 سے 150 روپے درجن ،مختلف اقسام کے سیب 300سے 500 روپے کلو،امرود 200 سے 300 روپے کلو بیچے جارہے ہیں۔برائلر گوشت نرخ بدستور 577 روپے کلو جبکہ صافی گوشت نرخ 670 روپے کلو دستیاب ہے جبکہ فارمی انڈوں کا نرخ دو روپے اضافے سے 279 روپے فی درجن ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments