3فوڈ پوائنٹس سیل ،متعدد کو 27ہزار جرمانہ ، وارننگ نوٹس
فوڈ اتھارٹی کی ٹاٹے پور ،کچی آبادی ممتاز آباد اور چونگی نمبر 22پر کارروائی
ملتان(وقائع نگار خصوصی)پنجاب فو ڈاتھارٹی نے ملتان ونواح میں کارروائی کرتے ہوئے 3فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ مختلف فوڈ پوائنٹس کو 27 ہزار جرمانہ اورمتعدد کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھI کی سربراہی میں ٹاٹے پور میں واقع ملتان ریواڑی سوئٹس یونٹ ،کچی آبادی ممتازآباد کے قریب واقع ملک شاپ اور کالونی نمبر2خانیوال میں واقع کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ چونگی نمبر22ملتان میں واقع ٹی سٹال اینڈ ملک شاپ کو اور مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر7 2ہزار جرمانہ جبکہ نان فوڈ گریڈ کلر، زائدالمیعاد انرجی ڈرنکس، گٹکا،زائدالمیعاد چائے ،کھلا کیچپ اور خراب ددھ موقع پر تلف کیا گیا۔