پان چھالیہ سے پہلے سگریٹ پر پابندی :قومی تاجر اتحاد
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے الٹی چال بند نہ کی تو تاجر برادری ان کا ناطقہ بند کر دے گی
ملتان(جنرل رپورٹر)قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سلطان محمود ملک نے کہا کہ پان چھالیہ سے پہلے سگریٹ پر پابندی لگائی جائے جو انسانی صحت کے لئے نہایت ہی خطرناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے الٹی چال بند نہ کی تو تاجر برادری ان کا ناطقہ بند کر دے گی ۔اجلاس میں شوکت خان ، راؤ افتخارا حمد، خلیل خان نورانی،یوسف شہزاد ،ملک الطاف لنگاہ، محمد صدیق تھہیم، ملک منیر احمد، حاجی محمد شریف، یوسف انصاری، جمیل ناصر نے شرکت کی ۔