کبیروالا:سگریٹ نوشی کی لت 80 سالہ شخص کی جان لے گئی
حق نواز نے سلگتاسگریٹ جھونپڑی کے اندر پھینکا تھا ، جل کر راکھ ہوگئی
کبیروالا (نامہ نگار) سگریٹ نوشی کی لت نے بزرگ کی جان لے لی جھونپڑی بھی جل کر راکھ ہو گئی ۔ کبیروالہ کے نواحی علاقے عاصم آباد میں ایک جھونپڑی میں آتشزدگی کے باعث 80 سالہ حق نواز جل کر جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کو سگریٹ نوشی کی عادت تھی اور اس نے جلتا سگریٹ جھونپڑی کے اندر ہی پھینک دیا جسکے باعث وہاں آگ لگ گئی اور وہ جل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔