ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری کی جائے :لیاقت علی

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری کی جائے :لیاقت علی

بلین ٹری منصوبہ کوپورا کیا جائے گا،پنجاب کالج میں شجرکاری مہم کے افتتاح پر گفتگو

ملتان (خصوصی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ درختوں کے بغیر زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے ،ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی آبیار ی کا بھی خصوصی بندو بست کیا جائے تاکہ وہ تن آور درخت بن کر انسانی زندگی کی بقاء کیلئے معاؤن ثابت ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پنجاب کالج میں پندرہ روزہ شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو ملک کو سر سبز وشاداب بنانے کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا ہوا ہے اس کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ مہر محمد نواز اور ڈائریکٹر پی ایچ اے محمد لطیف نے کہا کہ اولیاء کرام کی دھرتی ملتان کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کالجز پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز نے صوبہ بھر میں 5ملین درخت لگانے کا عزم کررکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں