مدنی روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،عملہ سے مزاحمت

مدنی روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،عملہ سے مزاحمت

گو جرانوالہ (سٹی رپورٹر )میو نسپل کارپوریشن کی انتظامہ نے کمشنر گو جرانوالہ نوید حید ر شیرازی کے حکم پر چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی ہدایات پر سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن برانچ رحمت علی انصاری۔۔۔

 انسپکٹر عرفان نسیم بٹ کا کھیالی مدنی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، دوران آپریشن کارپوریشن عملہ کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ،ملازمین پر تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔اس موقع پر سپر نٹندنٹ رحمت علی انصاری نے متعلقہ تھانے میں اطلاع کر دی جبکہ 5 افراد کے خلاف پر چہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی گئی۔دوران آپریشن کھیالی شاہ پور،مدنی روڈ،سبزی منڈی، اعوان چوک سمیت دیگر علاقوں روڈ اور دکانوں کے آگے قائم عارضی وپختہ تجاوزات کا خاتمہ کراتے ہوئے 2ٹرک سامان قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں