حکومت صحت سہولت کیلئے اقدامات کر رہی :بابر علا ئوالدین

حکومت صحت سہولت کیلئے اقدامات کر رہی :بابر علا ئوالدین

وزیرآباد(نامہ نگار)فلاحی اور رفاہی ہسپتال عوام کی بے لوث خدمت کر کے محکمہ صحت اور حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔۔۔

 صحت جیسی بنیادی سہولتیں عوام کو مفت مہیا کرنا خدمت خلق کا بہترین ذریعہ ہیں،حکومت بھی عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام تر ذرائع بروئے کا ر لا رہی ہے ۔پاک ویلفیئر ہسپتال سوہدرہ کی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جس سے سوہدرہ اور گردو نواح کے لوگ بھر استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بریگیڈئر (ر)بابر علاؤالدین چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف کمپلینٹ سیل نے پاک ویلفیئرہسپتال سوہدرہ میں فری جنرل کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پاک بلڈ ویلفیئرسوسائٹی رجسٹرڈ محمد فاروق منہاس، ممبربورڈ آف ڈائریکٹرحاجی نجیب اللہ ملک، ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت، ڈاکٹر عمیر احمد چیمہ، میاں مدثر نذیر، رانا عبد الرشید،راناآصف سہیل،امتیاز مغل، عمران ملک، وقار جنجوعہ،گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حسنات محسن،کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر میمونہ شہر یار،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر فائزہ مقبول،ڈاکٹر بلقیس فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں