علما طاغوتی طاقتوں کیخلاف آواز اٹھا رہے :ڈاکٹر خادم

علما طاغوتی طاقتوں کیخلاف آواز اٹھا رہے :ڈاکٹر خادم

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )عالم اسلام کے معروف خطیب پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف دینی سکالر ڈاکٹر خادم حسین خورشید نے کہا کہ۔۔۔

 علما ومشائخ نے ہمیشہ طاغوتی طاقتوں کے خلاف محراب ومنبر سے آواز اٹھائی ہے اور اب بھی تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے میدان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید پیرسید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی ؒجیسی شخصیات صدیوں بعد پیداہوتی ہیں، انکی جادو بھری آواز دنیا کے قریہ قریہ میں سنائی دی اور انہوں نے جس جرأ ت وبہادری سے دین اسلام کے لئے کام کیا وہ اسلامی تاریخ کا ایک انمول باب ہے ۔ تقریب سے علامہ احمد حسن چشتی، بیرسٹرسید وسیم الحسن نقوی ودیگر علما نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں