قلعہ رامکور :سیوریج کا مسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی

قلعہ رامکور :سیوریج کا مسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق عوامی شکایات پر قلعہ رام کور اور نوا حی گاؤں خانپور پہنچ گئے جہاں ڈپٹی کمشنر نے نکاسی آب سیور یج سسٹم ،نالے کی تعمیر اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض بھی ہمراہ تھے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مختلف علاقوں کے عوام نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر آ کر ان سے ملاقات کی اور اپنے علاقائی مسائل سے آگاہ کیا، اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے قلعہ رام کور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مین سڑک پر سیورج کا پانی کھڑا ہونے کے مسئلے کا جائزہ لیااور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مکینوں کو یقین دلایا کہ ان کے سیوریج سسٹم کا مسئلہ حل کرایا دیا جائے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے خانپور کا بھی دورہ کیا ،جہاں انہوں نے تجاوزات کے خاتمے ،سیورج نالے کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ ہائی وے اور ریونیو افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تجاوزات کو ختم کر کے سیوریج نالے کی تعمیر جلد مکمل کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں