گجرات میں چودھری شجاعت سٹیڈیم وپارک بنانے کی تجویز
گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت وتجارت پنجاب شافع حسین سے سابق ناظم وچیئرمین یونین کونسل صفدر ممتاز سندھو نے لاہور میں ملاقات کی، گجرات کی ترقی وخوشحالی کیلئے مختلف سکیموں پر تبادلہ خیال ہوا ۔۔۔
صفدر ممتا ز سندھو نے شافع حسین کوگجرات میں چودھری شجاعت حسین سٹیڈیم وپارک بنانے کی تجاویز دی جس پرانہوں نے سی ایم سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا ۔ چودھری شافع حسین کی ہدایت پر گجرات میں آفیسرز نے مختلف جگہوں کا دورہ کرکے اسیسمنٹ بناکر متعلقہ حکام کو بھجوادی،جلد منظوری کے بعد کام شروع ہوجائیگا۔ اس موقع پر طارق محمود بٹ، محمد اشرف سندھو بھی موجود تھے ۔صفدر ممتا ز سندھو نے کہا کہ شافع حسین اپنے والد کی طرز پر سیاست کرکے گجرات کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کا مشن رکھتے ہیں انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب گجرات میں ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہوجائیگا ۔