ڈسکہ پسرور روڈ دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 ڈسکہ پسرور روڈ دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )درجنوں دیہات کو ملانے والا ڈسکہ پسرور روڈ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،گہرے گڑھوں سے گاڑیاں تباہ، حادثات معمول بن گئے ۔

ڈسکہ سے پسرور کو ملانے والا روڈ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے ، سڑک پر موجود سیوریج کے گندے پانی اور گڑھوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے ، اسی روڈ پر سبزی وفروٹ منڈی ہے جہاں پر روزانہ ہزاروں افراد خریدو فروخت کیلئے آتے جاتے ہیں مگر اس روڈ کی حالت زار یہ ہے کہ یہاں سے گزرنے والی گاڑیاں کھٹارابنتی جارہی ہیں اور گاڑیاں الٹنے اوردیگر حادثات معمول بن چکے ہیں ،چند روز قبل ٹرالہ الٹ گیا اور گزشتہ روزمنی ٹرک الٹ گیا۔علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات سے نوٹس لینے اور روڈ کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں