سونیا صدف بورے والا کی رہائشی بیسٹ پرفارمنس صدارتی ایوارڈ کی حامل
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کا تعلق بورے والا کی آرائیں فیملی سے ہے
بورے والا(سٹی رپورٹر )وہ نواحی گاؤں 515 ای بی کے رہائشی چوہدری ثنااللہ آرائیں کی بیٹی ہیں ‘انہوںنے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور اب لاہور میں ہی رہائش پذیر ہیں سونیا صدف کا شمار انتہائی قابل افسران میں ہوتا ہے انہوں نے امریکن یونیورسٹی سے سکالرشپ بھی حاصل کیا ان کو گورنر پنجاب کی طرف سے بیسٹ پرفارمنس پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کے سیالکوٹ میں دورہ رمضان بازار کے دوران آپ اور صوبائی وزیر کے درمیان ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا تھا ۔