عوامی خدمت کچہری ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مسائل سنے

عوامی خدمت کچہری ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مسائل سنے

شہریوں کے زیرالتواء میں پڑے مسائل لمحوں میں حل ہورہے ہیں:کمشنر

ملتان (وقائع نگار خصوصی‘کورٹ رپورٹر)تحصیل کونسل رضا ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقد ہوئی جس میں کمشنر ملتان ڈویژن جاویداختر محمود اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدطیب خان، اسسٹنٹ کمشنرز،سب رجسٹرارز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹرز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، قانون گو اور پٹواری بھی ریونیو خدمت کچہری میں موجودتھے ۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور انکے حل کے لئے درخواستوں پر احکامات جاری کئے ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری کو عوام میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ریونیو کھلی کچہری میں شہریوں کے زیر التوا میں پڑے مسائل لمحوں میں حل ہورہے ہیں۔ریونیو کے تمام افسران کی ایک جگہ موجودگی کی وجہ سے شہریوں کے لئے رسائی سہل بنادی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں