وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین وژن پر عمل پیرا :شاہ محمود

 وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین وژن پر عمل پیرا :شاہ محمود

وزیرخارجہ کی پارکوں میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر گفتگو

ملتان(خبرنگارخصوصی)وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وژن پر عمل پیرا ہیں، موجودہ حکومت پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔ماحول دوست اقدامات کا فروغ جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے البدر پارک اور زیڈ بلاک پارک شاہ رکن عالم کالونی کے تر قیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے وزیر خارجہ کو ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔اس مو قع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ،ایم پی ایز ندیم قریشی اور جاوید انصاری بھی موجود تھے ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ملتان شہر میں پارکوں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے زبردست کاوشیں کر رہا ہے ۔ پارکوں کو جلد ازجلد مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ایسے اقدامات سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا جسے مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کلین اینڈ گرین مہم کا میاب بنا رہے ہیں۔ شہر میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ پارکوں کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ تاکہ عوام کو بہتر اور مفت تفریح مہیا کریں۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ ادارہ نے پارکوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے ۔ پارکوں میں ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں