حکومت کا ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگانے پرغور
حکومت نے خانیوال سمیت ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنیوالے 50فیصد سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی علامات زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں اور سگریٹ نوشی کے حاصل افراد کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس ان پر زیادہ حملہ آور ہوتا ہے اس تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے کچھ ماہ کے لئے سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔