افسران کو آپریشنل پولیس ورک پر ہدایات

افسران کو آپریشنل پولیس ورک پر ہدایات

ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم نے اپنے آفس میں آپریشنل گائیڈ لائن کے متعلقہ سیل انچارجز کے ساتھ آپریشنل گائیڈ لائن کے حوالے سے میٹنگ کی، ان کی اب تک کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام افسرو ں کو آپریشنل پولیس ورک پر ہدایات دیں،تمام پولیس افسروں کو ایس او پی کے مطابق کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے ماہ دسمبر کیلئے ٹارگٹ دیا اور ہدایت کی کہ اس پر ذمہ داری سے کام کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں