13سالہ بچی ممانی کے گھر سے غائب ، پولیس تلا ش میں ناکام

13سالہ بچی ممانی کے گھر سے غائب ، پولیس تلا ش میں ناکام

وہاڑی( خبر نگار )تھانہ صدر وہاڑی کی حدود 33 ڈبلیو بی میں ممانی نے مبینہ طور پر بیٹے کے ساتھ مل کر کام سیکھنے آئی 13 سالہ بھانجی غائب کردی۔

 پولیس کی تفتیش سست روی کا شکارہے جس پر ورثاء نے ڈی پی او دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود 33 ڈبلیو بی میں کام سیکھنے کیلئے ممانی کے گھر رہنے والی صائمہ نامی 13سالہ بچی غائب ہوگئی ، بچی کی والدہ موضع پیر شاہ کرم پور کی رہائشی نجمہ مائی نے اپنے شوہر غلام حسین اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ڈی پی او دفتر کے سامنے تھانہ صدر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تیرہ سالہ بیٹی صائمہ کو سلائی کا کام سکھانے کیلئے اس کی ممانی کوثر زوجہ اسلم کے پاس رہتی تھی ۔

کوثر نے 16 سالہ بیٹے فیضان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میری بیٹی کو غائب کردیا ہے یا قتل کردیا ہے ہمیں کچھ معلوم نہیں ۔عدالتی حکم پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا مگر پولیس نے تاحال بچی بازیاب نہ کی ہے جبکہ سست تفتیش کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، ہمیں شبہ ہے کہ ملزموں نے بچی کو قتل کر دیا ہے ، بچی کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب سے سمیت دیگر حکام سے بچی کی برآمدگی اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔ڈی ایس پی صدر مظہر حیات ہراج نے کہا ہے کہ کیس میں انصاف ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں