سپیڈو بس سروس بھی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی

سپیڈو بس سروس بھی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) شہر کی سڑکوں پر نظر آنے والی لال بسیں بھی بحران کا شکار ہونے لگیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سپیڈو بس سروس کو فعال رکھنے کی حکمت عملی نہ بنا سکا،کنٹریکٹر نے معاہدے میں توسیع سے انکار کر دیا۔

ایک سال بعد سپیڈو بس سروس چلانے کے لئے نئی بسیں خریدنے کی ضرورت ہوگی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئندہ مالی سال میں بسیں خریدنے کے لیے فنڈز مختص کرنے کی سفارش بھی نہ کی۔ میٹرو بس کے فیڈر روٹس پر چلنے والی سپیڈو بس سروس بھی دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی۔ کنٹریکٹر نے مارچ 2025 کے بعد سپیڈو بس چلانے سے انکار کر دیا۔ فیڈر روٹس پر چلنے والی سپیڈو بس کی معیاد جون 2029 تک ہے ۔ نئی آنے والی پنجاب حکومت کو لاہور کیلئے نئی بسیں خریدنا ہوگی۔ 2025 میں سپیڈو بس سروس بند ہونے سے سرکاری خزانے کو نقصان اور سبسڈی میں اضافہ کرنا ہوگا۔2029 تک سپیڈو بس سڑکوں پر نہ چلنے سے حکومت کو 12 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ روپے سبسڈی کی مد میں ادا کرنا ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں