منشیات فروش کو 7سال 6ماہ قید ،35ہزار روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 7سال 6ماہ  قید ،35ہزار روپے جرمانہ

بورے والا(سٹی رپورٹر )منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو سات 7سال چھ ماہ قیداور 35ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی۔

عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ گلی نمبر 3صادق ٹاؤن کے رہائشی منشیات فروش محمد تصور کو پی آئی لنک نہر پُل چک نمبر 493/E.B تھانہ فتح شاہ پولیس نے جامع تلاشی کے دوران چار عد د پیکٹ چرس 5000گرام برآمد کرکے گرفتار کے کرکے مقدمہ درج کیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں