حکمران عوام دشمن پالیسیوں کو تسلیم کرر ہے :حبیب اللہ

حکمران عوام دشمن پالیسیوں کو تسلیم کرر ہے :حبیب اللہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صدر ہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکرایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں دیہی کسانوں کی آبادی تمام طبقات سے زیادہ ہے ان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دی جائے۔

ے حکمران آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر عوام دشمن پالیسیوں پر مبنی شرائط کو تسلیم کرر ہے ہیں حالانکہ کسان اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،وہ سردی اور تپش کے باوجود پوری قوم کے لئے اناج پیدا کرتے ہیں اور خود بنیادی سہولیات سے محروم رہتے ہیں، کسانوں کی محرومیوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے پوری قوم کو آگے بڑھ کر اپنا تاریخی کردار ادا کرنا ہو گا ،اور ان کے لئے کھاد ، بیج سستا کروانے کے لئے حکمرانوں پر دباؤ ڈالنا ہوگا ۔

اس وجہ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 24جنوری کو کسانوں ،دہقانوں او ہاریوں سے اظہار یک جہتی کرنے کے لئے ریلی کا اہتمام کیا ہے ۔ تمام طبقات سے اپیل ہے کہ اس ریلی میں عملی شرکت کر کے نہ صرف کسانوں سے محبت کا اظہار کیا جائے بلکہ ان کی محرومیوں کا سدباب کرنے کے لئے عملی طور پر ان کی جدو جہد میں شریک ہونا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں