ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئی وارڈ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئی  وارڈ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)اوورسیز پاکستانی محمد طیب بھٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئی وارڈ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

 جس میں سینکڑوں مریضوں کو چیک کرکے مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔اس موقع پر طیب بھٹی کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ، خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس کار خیر کا انعقاد کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں