نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی سے انکار،زندگی سے پیارکامشورہ

نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی سے انکار،زندگی سے پیارکامشورہ

شجاع آباد(نامہ نگار)سگریٹ نوشی کے عالمی دن کے موقع پر ناصر شہزاد ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے کہا کہ سگریٹ نوشی مضرصحت ہے سگریٹ پینے سے بیماریاں جنم لیتی ہیں نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی کی لت سے دور رہنا چاہیے ۔

ڈاکٹرحسیب کھوکھر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ نے کہا کہ سگریٹ نوشی کو ہم ترک کرکے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں، سگریٹ نوشی سے انکاراور زندگی سے پیار کریں ،نوجوان نسل کو شیشہ اور سگریٹ نوشی کے نشے سے گریز کرنا چاہئے ۔ڈاکٹر طاہر لودھی،ڈاکٹرعمیر سلیم،ڈاکٹر احمد خلیل،ڈاکٹر امتیاز ملک ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں اور منہ کا کینسر ہوجاتا ہے ،سگریٹ نوشی سے دمہ سانس کی بیماریاں جنم لیتی ہیں سگریٹ نوشی کے ایک کش سے زندگی کا ایک دن کم ہوجاتا ہے سگریٹ نوشی کوئی فائدہ نہیں دیتی اس لیے اسے ترک کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں