تمباکو سے پاک پاکستان کو فروغ دینے کے لئے ریلی کا اہتمام

تمباکو سے پاک پاکستان کو فروغ  دینے کے لئے ریلی کا اہتمام

ملتان(خبرنگارخصوصی)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تمباکو سے پاک پاکستان کو فروغ دینے کے لئے ریلی نکالی گئی۔

ملتان پریس کلب پہنچ کر مقررین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے صحت مند طرز عمل کو فروغ دینے کے لئے ہم نے تمباکو نوشی سے پاک معاشرے کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو سے پاک پاکستان کو یقینی بنانے میں معاشرے میں بسنے والے تمام افراد بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں