لودھراں،113منافع خوروں گرفتار، 607کو22لاکھ جرمانہ

لودھراں،113منافع خوروں گرفتار، 607کو22لاکھ جرمانہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنربابر رحمن وڑائچ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ 113منافع خوروں گرفتار، 607 کو 22 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور 7 کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی، گراں فروشوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں اور ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کرایا جائے ۔اجلاس کو بتایا گیاکہ رواں ماہ تحصیل لودھراں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 328 گراں فروشوں کو 10 لاکھ 87 ہزار روپے ، تحصیل کہروڑپکا میں 115گراں فروشوں کو6 لاکھ 51 ہزار روپے جبکہ تحصیل دنیاپور میں 164گراں فروشوں کو 5لاکھ 54ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں