کبیروالا میں زہریلے گٹکا کی فروخت دھڑلے سے جاری

کبیروالا میں زہریلے گٹکا کی فروخت دھڑلے سے جاری

جودھ پور(نمائندہ دنیا)کبیروالا و نواحی علاقوں میں زہریلا گٹکا کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ،نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

زہریلے گٹکا کے استعمال سے شہری کینسر سمیت معدے  کے امراض کا شکار ہونے لگے ہیں ۔تفصیل کے مطابق کبیروالا و نواحی علاقوں بارہ میل،جودھ پور اور چوپڑہٹہ میں زہریلے گٹکا کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جس کی وجہ سے کینسر اور معدے کے امراض بھی بڑھ گئے ہیں اور نوجوان نسل بھی برباد ہورہی ہے ،عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا کو بتایا کہ زہریلا گٹکا سرعام ہر جگہ فروخت ہورہا ہے ،مقامی انتظامیہ نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی،نوجوان نسل گٹکے کی وجہ سے چرس،افیون اور شراب پینے کے بھی عادی ہورہی ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں