بی آئی ایس پی وظیفہ کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں کا فراڈ

بی آئی ایس پی وظیفہ کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں کا فراڈ

میلسی (نامہ نگار )بی آئی ایس پی وظیفہ کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں کا فراڈ کر لیا گیا ۔ملزموں نے میلسی کے رہائشی شخص کا نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلوا کر اپنا موبائل نمبر دے دیا اور جعل سازی سے شہری کا اکاؤنٹ خالی کر دیا۔

ایف آئی اے ملتان دفتر میں شہری عبدالرؤف کی درخواست پر انکوائری شروع کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق تاجر عبدالرؤف نے میلسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساجد کالیا اور اسکی بیوی جو اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ملازم ہے ۔انہوں نے مجھے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے وظیفہ منظور کرا کے دینے کا جھانسہ دیا۔جس پر میرا اور میرے شاگرد فیصل کا نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا اور اکاؤنٹ کے ساتھ ہمارے موبائل نمبرز کے بجائے اپنے موبائل نمبرز منسلک کروائے ۔ہمارے اکاؤنٹ کھلوانے کے بعد ساجد کالیا اور اسکی بیوی نے آئی ڈی بنائی اور ہمارے اکاؤنٹس سے مختلف اکاؤنٹس سے رقم ان آؤٹ کرکے ہمارے اکاؤنٹ ڈیفالٹ کر دئیے ۔میرے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ نوے ہزار اور میرے ملازم کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ بیس ہزار روپے ڈیفالٹ کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں