مالی بحران ،زکریایونیورسٹی نے لاکالجز کا اجلاس بلالیا

 مالی بحران ،زکریایونیورسٹی نے لاکالجز کا اجلاس بلالیا

ملتان(خصوصی رپورٹر) ایل ایل بی کیس کے تناظر میں زکریا یونیورسٹی حکام نے لا کالجز کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زکریایونیورسٹی کا ایل ایل بی کیس اس وقت اختتامی مراحل میں ہے ایف آئی اے اپنی انکوائری مکمل کرچکی ہے جو سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے تاہم ایل ایل بی کرانے والے کالجز کامستقبل داؤ پر لگا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ زکریا یونیورسٹی ایک خطیر رقم جو لا کے طلبا سے فیس اور دیگر واجبات کی مد میں وصول کرتی تھی اس سے محروم ہے جس کی وجہ سے معاشی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی بی اے بی ایس سی کی بندش اور پرائیویٹ امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے انکم ہوگئی تھی رہی سہی کسر لا کالجز کی بندش سے پوری ہوگئی جس پر زکریا یونیورسٹی نے اہم اجلاس آج یکم جون کو طلب کرلیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی شاہ کریں گے ۔ اجلاس میں رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، یونیورسٹی وکلا کے علاوہ 18 لاکالجز کے نمائندے شرکت کریں گے ،اجلاس میں تعطل کاشکار امتحانات بھی زیربحث آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں