محکمہ زراعت کا چھاپہ ،5لاکھ کی زائد المیعاد زرعی ادویات برآمد

محکمہ زراعت کا چھاپہ ،5لاکھ کی زائد المیعاد زرعی ادویات برآمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ خانیوال کی جانب سے غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ زراعت نے چھاپہ مار کر پانچ لاکھ روپے کی زائد المیعاد زرعی ادویات برآمد کر لیں ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ملتان ڈویژن ذوالفقار علی غوری کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ خانیوال ڈاکٹر محمد یاسر نے اڈا جنڈیالی بنگلہ میاں چنوں میں زائد المیعاد اور بغیر لائسنس غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے والی دکان پر کامیاب چھاپہ مار کر پانچ لاکھ مالیت سے زائد کی غیر قانونی اور زائد المیعاد زرعی ادویات برآمدکیں ۔ تھانہ صدر میاں چنوں میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے ۔ تمام زرعی ادویات بطور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں