میپکو کا آپریشن، 41بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 41صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔45ہزار515 یونٹس بجلی چوری کرنے پر16 لاکھ21ہزار روپے جرمانہ عائد،3بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔
ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق ملتان سرکل میں4 بجلی چوروں کو101600روپے ،ڈی جی خان سرکل6بجلی چوروں کو167632روپے ،وہاڑی سرکل 2صارفین کو 50000روپے ، بہاولپورسرکل ایک صارف کو 30000روپے ،ساہیوال سرکل 4صارفین کو 100970، رحیم یار خان9 صارفین کو 183000 ،مظفرگڑھ 9 صارفین کو764912،خانیوال سرکل 6بجلی چوروں کو223214روپے جرمانہ اور تین بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔