مظفرگڑھ:2روزہ فوڈ فیسٹیول کے تمام انتظامات مکمل

 مظفرگڑھ:2روزہ فوڈ فیسٹیول کے تمام انتظامات مکمل

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں 2روزہ فوڈ فیسٹیول اور مینا بازار کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گی ہے ۔

 9دسمبر بروزہ ہفتہ صبح11بجے فیصل سٹیڈیم میں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے ۔ فوڈ فیسٹیول میں معروف فرنچائزز کی طرف سے فوڈ سٹالز کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم، سکول کالجز، محکمہ سوشل ویلفیئر، صنعت زار، قصر بہبود کے بھی سٹال لگائے جائیں گے ۔ جہاں خواتین اور بچوں کے روائتی اور علاقائی کشیدہ کاری کے ملبوسات، جیولری، جوتے اور علاقائی کھسے اور ظروف سازی کے سٹالز موجود ہونگے ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالجز کے طلبہ علاقائی جھومر پیش کریں گے ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طرف سے مہندی اور فیبرک پینٹنگ کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔ خورشید آباد ہائی سکول اور جونیئر ماڈل سکول کے بچے ٹیبلوپیش کریں گے ۔ کمپری ہینسیو ہائی سکول کے طلبا فلسطین کے حالات پر خاکہ پیش کریں گے ۔ گورنمنٹ گرلز کی سکول خانگڑھ شمالی اور ایم سی گرلز ہائی سکول کیطرف سے ملی نغمے اور قومی ترانے پیش کئے جائیں گے ۔ 10دسمبر کو سردار کوڑے خان سکول کیطرف سے جھومر، علاقائی نغمے ، رقص، قومی ترانے اور خاکے پیش کئے جائیں گے ۔ سنٹر آف ایکسی لینس کی طرف سے پریڈ کی جائیگی جبکہ شام کے معروف علاقائی گلوکارہ عکاشہ گل اشرف اپنے گیت پیش کریں گی۔ فوڈ فیسٹیول میں صرف خواتین، بچے اور فیملیز شرکت کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں