نمائندگی کا حق ادا کریں گے ،نومنتخب ایم پی اے جہانزیب کھچی

 نمائندگی کا حق ادا کریں گے ،نومنتخب ایم پی اے جہانزیب کھچی

میلسی (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے ۔

کہا ہے کہ میلسی کے عوام نے بھائی اورنگزیب خان کھچی کو دوسری بار ایم این اے اور مجھے چوتھی بار ایم پی اے منتخب کر کے جو ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر ڈالی ہے ، ہم تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نبھائیں گے اور میلسی کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کریں گے ۔جہانزیب کھچی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میلسی کے عوام نے نظریے کی بنیاد پر ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، ہم اپنے ووٹرز کا اعتماد بحال رکھیں گے اور کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس سے ووٹرز میں مایوسی پھیلے اس لئے افواہوں پر کوئی کان نہ دھریں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے لیے کارکنوں اور ہمارے دوستوں نے دن رات ایک کر کے بھرپور جدوجہد اور محنت کی جس کے نتیجے میں ہمیں تاریخی کامیابی ملی ہے ،میں تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں