ایئریل بنڈل کیبل بچھانے کے 7منصوبے مکمل کرلئے گئے

ایئریل بنڈل کیبل بچھانے کے 7منصوبے مکمل کرلئے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے انرجی لاس ریڈکشن (ELR) منصوبوں کے تحت لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے

بجلی چوری اور کرنٹ لگنے سے رونماہونے والے حادثات سے بچاؤ کے لئے ایئریل بنڈل کیبل بچھانے کے 7منصوبے مکمل کرلئے ۔ ڈیرہ غازی خان سرکل کے مختلف علاقوں میں مکمل ہونیوالے منصوبوں کی تکمیل پر58لاکھ30ہزارروپے لاگت آئی ہے ۔ جنوری 2024ء کے دوران بستی محمد اعظم واریہ جھوک اترا، بستی ملک سلیم آرائیں، بستی ڈاکٹر نذیر ساور جمال والا، محلہ ملک حنیف ساور، بستی جام جناح کالونی، محلہ جلال پور کوٹ چھٹہ اور چوٹی روڈ مسجد رحمانیہ پر اے بی سی کیبل بچھائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں