میپکو آپریشن،97بجلی چور شکنجے میں آئے،62لاکھ سے زائد جرمانہ

میپکو آپریشن،97بجلی چور شکنجے میں آئے،62لاکھ سے زائد جرمانہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید97صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

مختلف پولیس سٹیشنوں میں 53نئے مقدمات کا اندراج ہوا، ڈی جی خان سے مزید8بجلی چور موقع سے گرفتار کیاگیا۔بجلی چوروں کو62 لاکھ26 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 8 لاکھ58ہزارروپے موقع پر وصول کئے گئے ۔ 20 جنوری 2024ء کوملتان سرکل میں 10بجلی چوروں کو587448 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور6 مقدمات کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 12 صارفین 417740 روپے جرمانہ عائد اور12 مقدمات درج ہوئے جبکہ8بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 7صارفین کو353387 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں15صارفین کو 1361956روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 13صارفین کو1358625 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 20صارفین کو607000 روپے جرمانہ عائد اور20 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 9صارفین کو335300روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 5صارفین کو503000روپے جرمانہ عائد اور 2 ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 6 صارفین کو 701594 روپے جرمانہ عائد کیا گیااور 2 مقدمات کا اندراج ہوا۔ ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ86 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کئے ۔ 11 لاکھ 60 ہزار روپے واجبات ادا نہ کرنے پر3 زرعی ٹیوب ویل صارفین کے کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں