83لاکھ کی گندم خورد برد کرنے پر اے ایف سی گرفتار

83لاکھ کی گندم خورد برد کرنے پر اے ایف سی گرفتار

بورے والا(سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا)اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی، محکمہ فوڈ میں 83لاکھ کی سرکاری گندم خورد برد ۔۔

کرنیوالا سابق ایم این اے کا قریبی رشتہ دار اے ایف سی طارق فاروق گرفتار،اگلے روز شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا،4کروڑ سے زائد کی خورد برد کے ملوث دوسرا اے ایف سی تاحال روپوش، محکمہ اینٹی کرپشن سے معاملات طے کرنے کی کوششیں جاری، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن ملتان راشد نعمت کھوکھرکی ہدایت سب انسپکٹر مہر محمد سلیم کی زیر قیادت اینٹی کرپشن ٹیم نے محکمہ خوراک ضلع وہاڑی میں 84لاکھ روپے کی سرکاری گندم خورد برد کے مقدمہ میں ملوث ایک سال سے روپوش اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد طارق فاروق کو گرفتار کرلیا لیکن اگلے ہی روز بیماری کے بہانے بااثر سیاسی شخصیت نے شخصی ضمانت پر چھڑوا لیا ،مقدمہ کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد طارق فاروق نے گندم فوڈ سنٹر اڈا غلام حسین پر سٹاک شدہ سرکاری گندم میں سے 83 لاکھ اکیس ہزار روپے کی100 میٹرک ٹن کے قریب گندم مختلف فلور ملز اور دیگر مقامات پر فروخت کرکے رقم خزانے میں جمع کروانے کے بجائے خورد برد کرلی تھی جبکہ اے ایف سی بنی شیل میلسی رانا امتیاز احمد نے بھی چھ کروڑ 16 لاکھ روپے کی گندم خورد برد کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا انکے علاوہ فوڈ گرین انسپکٹرز احمد طارق ولد طارق فاروق اور ممتاز احمد ڈاہا پر بھی لاکھوں روپے کی خورد برد ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا تھا، رانا امتیاز احمد اے ایف سی تاحال روپوش ہیں جو بااثر سیاسی شخصیات کے ذریعے محکمہ اینٹی کرپشن حکام سے معاملات طے کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایف سی محمد فاروق آرائیں سابق ایک ایم این کا قریبی رشتہ دار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں