ڈاکو چھینی گئی موٹر سائیکل 10روز بعد مالک کے گھر پھینک گئے

ڈاکو چھینی گئی موٹر سائیکل 10روز  بعد مالک کے گھر پھینک گئے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)نقاب پوش ڈاکو گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکل 10روز بعد مالک کے گھر پھینک گئے ۔

 سابق بینک آفیسر خالد دونا یکم رمضان کونماز فجر کے بعد مرکزی قبرستان میں والد کی قبر پر فاتحہ کیلئے جا رہا تھا کہ نقاب پوش ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرا ہو گیا ،15پر کال کے بعد مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچی لیکن کوئی کارروائی نہ ہو سکی ،تاہم حیران کن طور پر نامعلوم افراد چھینا گیا موٹر سائیکل 10دن بعد شرقی کالونی میں خالد دونا کے گھر کے باہر چھوڑ گئے ۔خالد دونا نے بتایا کہ یہ اللہ کی خاص کرم نوازی ہے کہ میری موٹر سائیکل واپس مل گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں