محنت کش کی دو نوجوان بیٹیاں اغوا

محنت کش کی دو نوجوان بیٹیاں اغوا

گگو منڈی(نامہ نگار)نا معلوم اغوا کار محنت کش کی دو نوجوان بیٹیوں کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق چک نمبر171۔ای بی کا رہائشی محنت کش عابد حسین اور اس کی بیوی چک نمبر257۔ای بی گئے ہوئے تھے اور اس کی بیٹیاں 14سالہ کشور بتول اور20سالہ عشرت بتول گھر میں موجود تھیں جب وہ شام کو گھر واپس آئے تو دونوں لڑکیاں غائب تھیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں