برن یونٹ سٹاف کے استعفے ، دوسرے روز بھی ہڑتال

برن یونٹ سٹاف کے استعفے ، دوسرے روز بھی ہڑتال

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان برن یونٹ کی سینئر فیکلٹی کے استعفوں کا معاملہ،برن یونٹ ملتان میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی آوٹ ڈور اور۔۔۔

 آپریشن تھیٹرز میں کام بند،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز نے بھی مستعفی سینئر فیکلٹی سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے آج سے برن یونٹ میں ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے برن یونٹ میں سینئر فیکلٹی نے تین روز قبل برن یونٹ انتظامیہ پر الزامات لگاتے ہوئے اور سیاسی مداخلت کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے برن یونٹ میں گزشتہ روز دوسرے دن بھی آؤٹ ڈور و آپریشن تھیٹرز میں ہڑتال جاری رہی اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ برن یونٹ ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج جاری ہے ،ڈاکٹرز نے آوٹ ڈور اور آپریشن تھیٹرز میں استعفوں کی وجہ سے کام بند کر دیا ہے جبکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر صحت اور ہیلتھ انتظامیہ جنوبی پنجاب کے واحد برن یونٹ کے مسائل پر نوٹس لیں ،حکومت ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت سے اداروں کی تباہی پر ایکشن لے ، ادھر برن یونٹ سے مستعفی پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی نے کہا میرٹ کے خلاف تعینات ایگزیکیٹو ڈایریکٹر اور سینئر رجسٹرار کو عہدوں سے ہٹائے جانے تک احتجاج جاری رہے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں