ستھرا پنجاب سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم

ستھرا پنجاب سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم

وہاڑی( نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی)سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ شہری و دیہی ایریاز میں صفائی ستھرائی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے مین شاہراہوں پر قصبوں میں موجود چوکوں کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے شہر کی داخلی مین سڑکوں کے اطراف کو بھی خوبصورت بنایا جائے ، قبل ازیں دانش سکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول میں طلبا وطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے اساتذہ بچوں کو جدید طریقہ تدریس کے ذریعے زیور تعلیم سے آراستہ کریں طلبا وطالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے کیونکہ دانش سکولز کا بنیادی مقصد مستحق والدین کے ذہین بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دینا ہے اجلاس میں پرنسپل دانش سکول نے طلبا وطالبات کو ملنے والی درس و تدریس کی سہولیات اور دیگر انتظامی معاملات بارے تفصیلی بریفننگ دی اور بتایا کہ دانش سکول میں 5ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں