ریس لگاتی بس دکان میں جاگھسی ، متعدد مسافر زخمی

ریس لگاتی بس دکان میں جاگھسی ، متعدد مسافر زخمی

کوٹ ادو(نامہ نگار )تیز رفتار مسافر بسوں میں مبینہ مقابلہ بازی آپس میں ٹکرانے سے دکان میں جا گھسی پھنسے مسافروں کو ریسکیو ٹیم نے باہر نکال لیا۔۔۔

 گزشتہ روز لاہور سے بسیں سنانواں جاتے ہوئے لعل میر کے نزدیک مبینہ طور مقابلہ بازی کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا کر سڑک سے اتر گئیں جس سے املاک کو بھی نقصان پہنچا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کے باعث بس میں پھنسے شدید زخمیوں 37 سالہ محمد رمضان 20 سالہ ارباب مبشر 35 سالہ عمر حیات 40 سالہ فیاض مرید سمت دیگر مسافروں کو باحفاظت باہر نکال لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں