رمضان میں مہنگائی ،بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت

رمضان میں مہنگائی ،بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )شہراورگردونواح میں رمضان المبارک میں گراں فروشوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا۔۔۔

 بازار میں لاغر اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری محکمہ لائیو سٹاک اور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے قصاب دکانداروں نے اپنے من پسند ریٹ مقرر کر رکھے ہیں چھوٹا گوشت 1800 روپے کلو اور بڑا گوشت 900روپے کلو فروخت ہورہا ہے ،رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے دکانداروں نے من مانی قیمتیں مقرر کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے اس صورت حال میں مقامی شہریوں نے ڈی سی وہاڑی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں