یوم علی ؓ کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا، رضوان قدیر

یوم علی ؓ کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا، رضوان قدیر

ملتان( وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ضلع بھر میں 21 رمضان المبارک کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ 21 رمضان المبارک کے جلوس روٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے 21رمضان المبارک کے حوالے سے سکیورٹی پلان کی بھی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی،سیوریج اور لائٹنگ کے مثالی انتظامات کئے جائیں گے جبکہ مجالس اور روٹس پر خصوصی کیمپ قائم کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عزاداروں اور لائسنسداران کے مطالبات پر پیچ ورک بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز 21 رمضان المبارک پر مکمل چوکس رہیں گی جبکہ امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں