ملکی ترقی کیلئے سیاسی و معاشی استحکام ضروری، حسین جہانیاں

 ملکی ترقی کیلئے سیاسی و معاشی استحکام ضروری، حسین جہانیاں

کبیروالا(نمائندہ دنیا) ملکی ترقی وتعمیر کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام کویقینی بنانا ہوگا ،پاکستان کو ‘‘دہشت گردی ’’ کی ۔۔

جس تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے ،اس کے پیچھے وہ عالمی طاقتیں اور ممالک ہیں ،جو ہمارے ازلی دشمن انڈیا کو خطے کا تھانیدار بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہارسابق صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے ڈاکٹر سید تراب حسین گردیزی کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر اور ممبر تحصیل امن کمیٹی سید منتظر مہدی کے صاحبزادے کی سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک طرف‘‘مفاہمت’’ کی باتیں کرنا اور دوسری طرف اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناناسمجھ سے بالاتر ہے ،دہشت گردی سمیت تمام بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم بنانا اور پوری قوم کو تمام اداروں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے ،جس کیلئے حکومت،مقتدر اداروں اور سیاسی قیادت کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے نوجوان سماجی شخصیت سید اسجد مہدی کی سالگرہ کاکیک کاٹا اور مبارک باد دی۔افطار ڈنر میں سیدمحسن رضا گردیزی،سید سہیل عابدی،ڈاکٹر سید کاشف علی ،سید فرخ رضا،سید احتشام رضا،سید زین العابدین گردیزی،سید ہاشم علی،سید عباس علی کیزی شاہ،سید شہزاد رضا ،سید حسین اکبر اور دیگر بھی شریک تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں