تلیری کینال چالو کرانے کیلئے آواز اٹھاؤں گا،زاہد اسماعیل

 تلیری کینال چالو کرانے کیلئے آواز اٹھاؤں گا،زاہد اسماعیل

مونڈکا (نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 270 میاں زاہد اسماعیل خان بھٹہ نے کہا ہے کہ تلیری کینال مظفرگڑھ کی ۔۔

گزشتہ 6 ماہ سے جبری بندش پر کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی نہریں سالانہ ہیں جبکہ مظفرگڑھ کی نہر ششماہی ہے حالانکہ مظفرگڑھ مینگو گروورز علاقہ ہے جہاں سے آم ملک بھر سمیت دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کئے جاتے ہیں ۔یہاں کے مقامی سیاستدانوں نے آواز بلند نہیں کی لیکن میں خاموش نہیں رہوں گا، صوبائی وزیر آبپاشی سے ملاقات کر کے تلیری کینال مظفرگڑھ کو سالانہ کا درجہ دلانے ، نہر میں مطلوبہ مقدار میں پانی کی فراہمی اور نہر کو پختہ کرانے کیلئے سفارشات کی جائیں گی جو کہ یہاں کے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ خان گڑھ میں کروڑوں روپے کرپشن کرنے والے سرکاری و پرائیویٹ ملوث افراد کا محاسبہ کیا جائے گا اور اس میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حلقہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اپنا حق مانگیں گے اور تھانیدار، پٹواری ، تحصیلدار کا تبادلہ نہیں بلکہ ایوان سے اپنے علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرائیں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن ہرگز برداشت نہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں