مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی،قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول

 مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی،قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول

گڑھاموڑ(نامہ نگار)مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی،قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول،گرانفروشوں کی رمضان ۔۔

المبارک کے مقدس مہینے میں لوٹ مار عروج پر ، سبزیوں اور پھلوں سمیت ہر چیز غریب کی قوت خرید سے باہر ہوگئی۔تفصیل کے مطابق گڑھاموڑ شہر اور نواحی چکوک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی پھل سبزیاں فروٹ مرغی کے گوشت اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے کوئی بھی دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کو تیار نہیں ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دفتروں میں بیٹھے سب اچھے کی رپورٹیں دینے لگے جس کی وجہ سے دکانداروں نے مصنوعی مہنگائی کی ہوئی ہے ،دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر اشیاء فروخت کر رہے ہیں ،کوئی پوچھنے والا نہیں منافع خوروں کی وجہ سے خریداراشدید پریشانی کا شکار ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں