شہر میں جابجا گندگی کے ڈھیر، صفائی مہم ناکام

شہر میں جابجا گندگی کے ڈھیر، صفائی مہم ناکام

ملتان(خبرنگارخصوصی)یونین کونسل 67کے علاقے شالیمار کالونی خیرالمعارف روڈ،ماڈل ٹاؤن ٹی چوک، کاظمی چوک،گلی نمبر 12، کاظمی چوک۔۔

، ماشااللہ چوک نجف سٹریٹ، چاہ دورٹہ، ٹاور والا پلاٹ، میڈلین کالونی،گلستان علی،ٹویوٹا شوروم، سبزہ زار کالونی،خان ویلیج،دیگر ملحقہ علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صرف پبلسٹی اور کاغذی کارروائی تک محدود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈی سی ملتان کے احکامات کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیا ۔ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی کی کارروائیاں صرف مرکزی شاہراہوں تک محدود ہے بائیس سو سینٹری ورکرز میں سے تین سو سے زائد کام پر ہی نہیں آتے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتی ہونیوالے ساڑھے تین سو سینٹری ورکرز میں آدھے سے زیادہ سفید پوش سمجھے جاتے ہیں کیونکہ انکی تنخواہیں مبینہ طور پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں کی جیبوں میں جا رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں جب کمشنر ملتان نے اندرون ملتان گلیوں کا وزٹ کیا تو شہریوں نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے خلاف شکایات کا انبار لگا دیا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں کی دلچسپی صرف پروکیورمنٹ تک محدود ہے جہاں انہیں مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کمیشن حاصل ہونا ہوتا ہے شہر کی صفائی سے کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی اس لئے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں