پتنگ بازی،فروشی کی پولیس کو فوری اطلاع دیں،عیسیٰ خان

پتنگ بازی،فروشی کی پولیس کو فوری اطلاع دیں،عیسیٰ خان

بورے والا(سٹی رپورٹر )چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وہاڑی پولیس کی جانب سے پتنگ بازی سے ہونے ۔۔

والے حادثات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات جاری ۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عیسیٰ خان نے مختلف چوک،چوراہوں میں موٹرسائیکل سواروں میں فری حفاظتی وائر تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈی پی او نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری اپنے اردگرد چھتوں پر خصوصی نظر رکھیں اور پتنگ بازی اور فروشی کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں آپ کی پتنگ کی کٹی ڈور کسی کی سانسوں کو کاٹ سکتی ہے شہری پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خاتمے کیلئے ضلع کی تینوں تحصیلوں بورے والا،وہاڑی،میلسی میں پولیس کا ساتھ دیں جبکہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر وہاڑی رانا تنویر سرور نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے شاہراوں پر موجود موٹرسائیکل سواروں کو اس حوالے سے نہ صرف آگاہی دی جائے بلکہ انکے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے انکے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائرز لگائی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں